بین الاقوامی طلبا کی آمد میں 1.2 فیصد کمی

0
102

واشنگٹن ڈی سی(پاکستان نیوز) یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای ) نے سٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر پروگرام (SEVP) کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے ، جس میں بین الاقوامی طلباء کی آبادی کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔یہ رپورٹ سٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر انفارمیشن سسٹم (SEVIS) کے کیلنڈر سال 2021 کے اعدادو شمار پر روشنی ڈالتی ہے، جو ایک ویب پر مبنی نظام ہے جس میں بین الاقوامی طلباء ، ایکسچینج وزٹرز کے بارے میں معلومات شامل ہیں، کرونا نے سالانہ پروگرام کے تحت طلبا کی تعداد کو متاثر کیا ہے ، کرونا کے باعث داخلہ لینے والے طلبا کی تعداد میں 1.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، جبکہ ریاستہائے متحدہ کے چاروں خطوں میں 2019 سے 2020 تک بین الاقوامی طلباء کے ریکارڈ میں کمی دیکھی گئی، صرف مغربی خطے میں 2020 سے 2021 تک 7.5 فیصد کی کمی آئی۔ کیلیفورنیا میں بین الاقوامی طلبا کی آمد کسی بھی دوسری ریاست سے زیادہ رہی۔ Kـ12 پروگراموں میں داخلہ لینے والے بین الاقوامی طلبائ کی تعداد میں 2020 سے 2021 تک 16 فیصد کمی واقع ہوئی۔2020 سے 2021 تک بین الاقوامی طلبائ کے اندراج کے اہل SEVP سے تصدیق شدہ اسکولوں کی تعداد میں 280 سکولوں کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پچھلے سال امریکہ آنے والے طلباء کی تعداد میں مجموعی طور پر کمی دیکھی گئی۔ دیگر تمام براعظموں میں اضافہ دیکھا گیا۔ چین اور ہندوستان کے طلبائ نے ایشیا کو سب سے زیادہ مقبول براعظم بنایا، جو بین الاقوامی طلباء کی آبادی کا 71.9 فیصد ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here