ہیومن رائٹ ایکٹوسٹ بیرسٹر داودغزنوی کی عافیہ صدیقی پرکتاب کی اشاعت کے لیے فنڈریزنگ مہم میں شکاگو آمد

0
333

شکاگو (پاکستان نیوز) بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کیلئے متحرک اور سپریم کورٹ آف اکستان میں اس کیس کے پٹیشنز‘ معروف ہیومن رائٹ ایکٹوسٹ بیرسٹر داﺅد غزنوی گزشتہ ہفتہ شکاگو آئے۔ ان کی شکاگو آمد کا مقصد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا کے خلاف اور امریکی انتظامیہ کے ناروا رویئے کے حوالے سے حقائق و احوال پر تحریر شدہ کتاب کی اشاعت و فروغ کیلئے فنڈ ریزنگ تھا۔ ڈاکٹر غزنوی کی آمد پر تحریک انصاف کے رہنما اور ممتاز کمیونٹی شخصیت راجہ محمد یعقوب نے شنواری ریسٹورنٹ پر ظہرانے کا اہتمام کیا۔ ظہرانے میں کمیونٹی کی معروف شخصیات اور میڈیا کے رانا جاوید و سید خلیل اللہ نے شرکت کی۔ راجہ یعقوب نے ابتدائی کلمات میں ڈاکٹر عافیہ پر ناروا سلوک اور قید و بند کا احاطہ کرتے ہوئے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ وعدوں کے باوجود حکمرانوں نے عافیہ صدقی کی رہائی کیلئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے درخواست کی کہ عافیہ سے ظلم و قید کے حقائق دنیا کے سامنے لانے اور بیرسٹر داﺅد غزنوی نے عافیہ صدیقی کے خلاف کیس اور سزا کے حوالے سے تفصیل بیان کرتے ہوئے پاکستانی حکومتوں کی عدم دلچسپی اور سابق سفیر حسین حقانی کے دور میں اٹارنی حاصل کرنے کیلئے ڈھائی ملین ڈالر کی رقم کی بات ہوئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام حقائق جمع کرنے کے بعد انہوں نے کتاب ترتیب دی ہے۔ وہ انہی حقائق کی بنیاد پر عافیہ کی رہائی کیلئے نہ صرف کیس لڑنا چاہتے ہیں بلکہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ ان کی کتاب کے توسط سے دنیا ڈاکٹر عافیہ پر توڑے جانے والے مظالم و غلط سزا سے آگاہ ہوں اور عافیہ کی رہائی کیلئے آواز بلند کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here