کراچی(پاکستان نیوز) پاکستان دنیا کے سب سے بڑے چائے صارفین اور درآمد کنندگان میں سے ایک ہے، جس کی فی کس کھپت 1.1 کلو گرام ہے ، پاکستان میں چائے کی درآمدات میں 5.53 فیصد اضافہ ہوا ہے، رواں مالی سال کے چھ ماہ میں ملک میں چائے کی درآمدات بڑھ کر 336.423 ملین ڈالر ہو گئیں ۔