برطانیہ پہنچنے والی ہر پناہ گزین خاتون جنسی زیادتی کا شکار ہوتی ہے، شبانہ محمود

0
11

لندن (پاکستان نیوز)برطانیہ کی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے ایک انٹرویو میں سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی فرانس کے راستے چھوٹی کشتیوں میں برطانیہ پہنچنے والی تقریباً تمام خواتین اپنے سفر کے دوران جنسی تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنتی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سرحدی نظام پر جرائم پیشہ گروہوں اور انسانی اسمگلروں کا قبضہ ہے جو برطانیہ انے والے پناہ گزینوں کی قسمت کا فیصلہ کرتے ہیں اور اس دوران مردوں کو بھی تشدد اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وزیر داخلہ کے مطابق یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور کسی بھی ملک میں پناہ کے لیے ایسا غیر قانونی طریقہ کار قبول نہیں کیا جا سکتا۔ انتہائی دائیں بازو کے پرتشدد مظاہرین کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے سخت موقف اپنایا اور کہا کہ نقاب پوش عناصر ملک میں نفرت پھیلا رہے ہیں اور اگر انہیں موقع ملے تو وہ انہیں قتل کر دیں یا ملک سے باہر نکال دیں۔ شبانہ محمود نے کہا کہ یہ عناصر ان کے مسلمان ہونے اور برطانوی شہری ہونے کی بنیاد پر ان سے نفرت کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے فلسطین ایکشن پر پابندی کی مخالفت کرنے والے 82 مظاہرین کی گرفتاری پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو ہمیشہ سے فلسطین کے حامیوں میں شمار کرتی ہیں تاہم قانون کی پاسداری سب کے لیے ضروری ہے۔ دوسری جانب مہاجرین کی کونسل نے وزیر داخلہ کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے مگر ساتھ ہی محفوظ اور قانونی راستوں کو بند کرنے کی حکومتی پالیسیوں پر تنقید بھی کی ہے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ پناہ گزین خواتین کی حفاظت کا واحد حل محفوظ قانونی راستوں کی فراہمی ہے تاکہ انہیں رحم دل قانون کے تحت تحفظ مل سکے اور وہ ظالم اسمگلروں کے چنگل سے بچ سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here