نیویارک(پاکستان نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے دورہ نیویارک کو کامیاب بنانے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کو سفارتی ہیرو قرار دیدیا گیا۔ بتایا جاتا ہے منیر اکرم نے دن رات ایک کرکے تھنک ٹینک اداروں، عالمی رہنمائوں، کاروباری شخصیات کے علاوہ پاکستانی اور فارن میڈیا کے ساتھ رابطے کرکے ان کی نگران وزیراعظم کے ساتھ ملاقاتیں کرائیں جس سے دنیا بھر میں پاکستان کو سفارتی محاذ پر کئی کامیابیاں ملیں۔ وزیراعظم کے کامیاب دورہ نیویارک پر سفیر منیر اکرم نے اپنے تمام سفارتی عملہ کا شکریہ ادا کیا۔