واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکی اٹارنی جنرل نے بھی ٹرمپ کے بذریعہ میل ووٹنگ کےخلاف فیصلے کی تائید کردی۔اٹارنی جنرل ولیم بار نے کہا ہے کہ اس طریقہ سے فراڈ اور دھوکہ دہی کا سیلاب آجائے گا ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ چرائے جاسکتے ہیں جبکہ کئی دوسرے ممالک لاکھوں جعلی ووٹ بھی تیار کرسکتے ہیں۔