ترکی کے129 جنگجو لیبیا پہنچ گئے، سرت نوفلائی زون قرار ، جنگ بند، دوبارہ مذاکرات کریں:امریکہ

0
145

طرابلس،واشنگٹن (پاکستان نیوز)ترکی کے 129جنگجو لیبیا پہنچ گئے لیبیا نے سرت کو نوفلائی زون قرار دیدیا ہے جبکہ امریکہ نے کہا ہے کہ فریقین جنگ بند،دوبارہ مذاکرات کا آغاز کریں۔ترک صدر طیب اردوان اور امیر قطر میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے دوسری جانب صورتحال کے پیش نظر عرب لیگ نے وزراخارجہ اجلاس آج طلب کرلیا ،متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے فرانسیسی موقف کے حامی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا میں مصراتہ شہرمیں قائم بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایک ذریعے نے بتایا کہ ترکی سے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے 129 اجرتی قاتل مصراتہ پہنچ گئے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف مصری ڈر عبدالفتاح السیسی نے خبردار کیا ہے کہ لیبیا میں ترکی کی مسلسل بڑھتی مداخلت کے نتیجے میں لیبیا کا بحران مزید گھمبیر ہوسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here