معروف بزنس مین ریاض کھوکھر کی رہائش گاہ پر کانگریس مین ٹام سوازی کے اعزاز میں استقبالیہ و فنڈ ریزنگ ڈنر

0
178

جس طرح آج مسلمانوں کےساتھ مسائل ہیں ہم نے بھی اس طرح کے مسائل کا سامنا کیا ہے مجھے امید ہے کہ آپ بھی کامیاب ہو جائینگے، مجھے آپ لوگوں میں آکر خوشی ہوتی ہے کیونکہ آپ سب محنتی ہیں: ٹام سوازی
ریاض کھوکھر نے فنڈریزنگ بارے تفصیلات سے آگاہ کیا، نظامت کے فرائض ریاض کھوکھر کی دونوں صاحبزادیوں سحر کھوکھر اور عائشہ کھوکھر نے انجام دیئے،تقریب کے اہتمام میں طاہرہ ریاض نے اہم کردار ادا کیا

نیویارک(خصوصی رپورٹ) نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے کانگریس مین ٹام سوازی (ڈیمو کریٹ) کے اعزاز میں بڑے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا اور انہیں کمیونٹی کی جانب سے ہر ممکن سپورٹ کی یقین دہانی کروائی گئی اور ان کے آئندہ آنےوالے تیسری ٹرم کے الیکشن کیلئے فنڈریزنگ بھی کی گئی، تقریب کا اہتمام پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت ریاض کھوکھر کی رہائش گاہ پر کیا گیا جس کے اہتمام میں ان کی اہلیہ طاہرہ ریاض، ان کی دونوں صاحبزادیاں، عائشہ کھوکھر اور سحر کھوکھر کے علاوہ کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر افضل شیخ سمیت کمیونٹی کے دیگر مقامی قائدین نے خصوصی کردار ادا کیا۔ کانگریس مین شوازی کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ¿ ہائے زندگی میں ممتاز کردار ادا کرنے والی اور اہم مقام حاصل کرنےوالی اہم شخصیات میئر منٹمگری ٹارن شپ، سمر سیٹ کاﺅنٹی، نیو جرسی صدف جعفر، ڈپٹی شیرف سارجنٹ سپر وائزر کمیونٹی ڈویژن ہیرس کاﺅنٹی، ٹیکساس ناصر عباسی اور متاثرین سوات کیلئے قائم کی گئی تنظیم ایس آر آئی کی پریذیڈنٹ زیبو جیلانی نے خصوصی شرکت کی، تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب میں نظامت کے فرائض ریاض کھوکھر کی دونوں صاحبزادیوں سحر کھوکھر اور عائشہ کھوکھر نے انجام دیئے جبکہ ریاض کھوکھر اور ڈاکٹر افضل شیخ نے میزبان اور منتظمین کی جانب سے کانگریس مین شوازی کو خوش آمدید کہا۔ ریاض کھوکھر نے تقریب کا آغاز کیا اور ٹام سوازی کو خوش آمدید کیا، انہوں نے تقریب کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر افضل، مجیب لودھی، بشیر قمر، ان کیا ہلیہ اور دونوں صاحبزادیوں عائشہ کھوکھر اور سحر کھوکھر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تمام شرکاءکی آمدپر ان کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر ان کی صاحبزادی عائشہ کھوکھر نے استقبالیہ دیتے ہوئے اپنے خطاب میں کانگریس مین ٹام سوازی کو خوش آمدید کیا، انہوں نے کہا کہ ٹام سوازی ہمیشہ پاکستانیوں کے دوست کہلاتے ہیں جس پر ہم سب کو فخر ہے ۔کو ہوسٹ ڈاکٹر افضل نے اپنے خطاب میں کانگریس مین ٹام سوازی کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ میرا ٹام سے پرانا تعلق ہے میں نے انہیں ہمیشہ مہربان دوست پایا، انہوں نے ٹام سوازی کی والدہ اور والد کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، انہوں نے کہا کہ ٹام کی ڈیمو کریٹ پارٹی میں ایک بہت اچھی پہچان ہے انہوں نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ ٹام سوازی کو اپنا ووٹ دیں کیونکہ ٹام سوازی کانگریس میں ہمارے ایک اچھے دوست ہیں ہمیں اپنے دوست کو کامیاب کرانے میں اس کا ساتھ دینا چاہیے اس موقع پر سحر کھوکھر نے نیو جرسی پر مین کاﺅنٹی کی مسلم پاکستانی میئر صدف جعفر کا تعارف کرایا۔ میئر صدف جعفر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ ریاض کھوکھر نے مجھے یہاں بلایا انہوں نے کہا کہ میئر بننے تک میں نے بہت جدوجہد کی بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اگر آپ کو ٹارگٹ تک پہنچنے کا یقین ہو تو ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے انہوں نے تمام نوجوانوں سے کہا کہ ہمیں امریکی مین اسٹریم میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے اور اپنے اپنے علاقے کے ڈیمو کریٹ آفس میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے انہوں نے کہا کہ میرے علاقے میں 30% ساﺅتھ ایشین رہائش پذیر ہیں جن میں اکثریت انڈین سے ہے لیکن انہوں نے مجھے ووٹ دے کر کامیاب بنایا، ہم سب کو ایک دوسرے کی سپورٹ کرنی چاہیے کیونکہ ٹیم ورک سے ہی کامیابی ملتی ہے اس موقع پر انسانی حقوق کی علمبردار زیبو جیلانی نے اپنے خطاب میں خواتین کے حقوق پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان میں جہاں جہاں خواتین کو ان کے حقوق کی ضرورت ہوتی ہے اپنا سرگرم کردار ادا کرتی ہوں، انہوں نے کہا کہ ہم ہزاروں بچوں کو تعلیم دلوانے میں اپنا کردار ادا کیا لیکن میری بیٹی زارہ نے بہت کام کیا ہے اس موقع پر زارا نے کہا کہ میں نے تعلیم سے محروم بچوں اور بچیوں کو تعلیم دلانے می بہت کام کیا ہے لیکن ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔ اس موقع پر ریاض کھوکھر نے فنڈریزنگ بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ٹام سوازی کو اپنا اچھا دوست قرار دیا اور پاکستان کا بہترین دوست قرار دیا اس پر انہوں نے ٹیکساس میں تشریف لانے کیلئے پاکستانی مسلم دیسی (شیرف ہیرس کاﺅنٹی) ناصر عباسی کو دعوت خطاب دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی شیرف، سارجنٹ ٹیکساس ہیرس کاﺅنٹی ناصر عباسی نے ریاض کھوکھر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مجھے خطاب کرنے کا موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس مین ٹام سوازی نا صرف پاکستان سے بہت محبت کرتے ہیں بلکہ یوں لگتا ہے کہ وہ ہم میں سے ہی ہیں یوں لگتا ہے کہ وہ اب پاکستانی امریکنز ہیں، انہوں نے کہا کہ ریاض کھوکھر میرے بھائیوں کی طرح ہیں، میرا ان کی فیملی سے بہت پرانا تعلق ہے ،انہوں نے ٹام سوازی سے کشمیری مسلمانوں کی حمایت کی درخواست کی، اس موقع پر انہوں نے پولیس آفیسر ناصر سلیم کا تعارف کرایا اور ان کی خدمات کی تعریف کی، اس موقع پر کانگریس مین ٹام سوازی نے اپنے خطاب میں ریاض کھوکھر اور ان کی پوری فیملی کا خصوصی شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ میں بھی ایک طرح امیگرنٹ تھا میرے والد بھی اٹلی سے آئے تھے میں نے یہاں جنم لیا یہاں پڑھا اور جدوجہد و محنت کے بعد اس مقام پر پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح آج مسلمانوں کےساتھ مسائل ہیں ہم نے بھی اس طرح کے مسائل کا سامنا کیا ہے مجھے امید ہے کہ آپ بھی کامیاب ہو جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آپ لوگوں میں آکر بہت خوشی ہوتی ہے کیونکہ آپ سب محنتی ہیں انہوں نے کہا کہ لانگ آئی لینڈ میں میرا مسلم کمیونٹی سے پرانا تعلق ہے ،ہر بار مسلم کمیونٹی نے میرا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ نظریہ کا ملک ہے اس کی خوبی ہے کہ جو بھی امریکی شہری بنتا ہے اسے صرف امریکی شہری ہی کہا جاتا ہے اس طرح کی شہریت کسی دوسرے ملک میں نہیں ہے۔ آج لانگ آئی لینڈ میں ایک بڑی تعداد پاکستانیوں کی ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ اکثریت کے بچے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں انہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستانی امریکن اور انڈین امریکن میں کشمیر بارے مشکلات ہیں آج انڈیا میں ہیومن رائٹس کا مسئلہ بدترین ہے انہوں نے کہا کہ میں نے کشمیر کے مسئلے پر کافی اسٹڈی کی ہے بہت پیچیدہ مسئلہ ہے جس کا واحد حل بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہے ٹام سوازی نے کہا کہ پاکستانی امریکنز بہت کامیاب کمیونٹی ہے، آپ لوگوں کو آپس میں متحد ہو کر امریکی مین اسٹریم میں حصہ لینا چاہیے کیونکہ آپ لوگوں میں بہت ٹیلنٹ ہے انہوں نے کشمیر بارے حکومت کو ایک لیٹر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انڈین کمیونٹی بہت ناراض ہوئی کہ میں نے کشمیر ایشو کو کیوں اٹھایا، میرے بھی دوست ہےں، میرے بھی ووٹر ہیں، انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی انسانی حقوق کےساتھ زیادتی ہوگی ،میری آواز بلند ہوتی رہے گی، انہوں نے مختلف لوگوں کے سوالات کے جوابات دیئے، انہوں نے کہا کہ آج آپ کا ووٹ بہت قیمتی ہے کیونکہ ہمیں مل کر غیر مہذب صدر کو ہٹانا ہے، اس لئے متحد ہو کر اپنے ووٹ دیں ہم آپ کے ووٹ سے ہی غلط لوگوں کو ہٹا سکتے ہیں۔ اس بار پرائمری میں آپ کے ووٹ کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار پرائمری الیکشن بہت اہم ہیں اس لئے میری پاکستانی کمیونٹی سے اپیل ہے کہ وہ پرائمری الیکشن میں متحد ہو کر مجھے ووٹ دیں۔ اختتام پر انہوں نے تمام شرکاءکی حمایت اور فنڈز دینے پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ جون 23 کو آپ سب کو گھروں سے نکلنا ہوگا انہوں نے ریاض کھوکھر اور ان کی فیملی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے خوبصورت فنڈریزنگ کا اہتمام کیا۔ اختتام پر ریاض کھوکھر نے لذیذ ڈنر سے سب کی تواضع کی۔ ریاض کھوکھر نے اختتام پر کانگریس مین ٹام سوازی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تمام ڈونر اور شرکاءکی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here