تحریک انصاف کے سینئر رہنما ضمیر خان کی جانب سے وزیراعظم کے معاون نعیم الحق مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کا اہتمام

0
403

 

مسجد فیضان عائشہ کے امام و خطیب پروفیسر محمد احمد اعوان کا خطاب، قاری سلمان شاہ نے قرآن پاک کی تلاوت فرمائی،شاہد نے نعت شریف پڑھی
تقریب کے دوسرے حصے میں ظفر چیمہ، مرزا اکرام، امتیاز چودھری اور ضمیر خان کا خطاب، نیویارک پی ٹی آئی کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان

نیویارک(خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے سینئر و سرگرم رہنما اور تحریک انصاف نیویارک کے صدر کے امیدوار ضمیر خان کے زیر اہتمام وزیراعظم کے معاون خصوصی و پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کی روح کے ایصال ثواب کیلئے مسجد فیضان عائشہ میں قرآن، فاتحہ خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا، جس میں پارٹی اور کمیونتی کی مقامی اہم شخصیات اور ارکان اکرم مرزا، ملک امتیاز علی، ظفر چیمہ، چودھری ظہور اختر، سید علمدار حسین شاہ، ذاکر صدیقی( مسجد فیضان عائشہ) فائق صدیقی، ندیم وامق، ہمایوں شبیر، طاہر میاں، وسیم سید اور شاہد رانجھا سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاءنے نعیم الحق مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن و فاتحہ خوانی کی ،امام مسجد قاری سید عثمان شاہ گیلانی نے قرآن مجید کی تلاوت فرمائی جبکہ شاہد چودھری نے بارگاہ رسالتﷺ میں ہدیہ¿ عقیدت پیش کیا۔ مسجد فیضان عائشہ کے خطیب پروفیسر محمد احمد اعوان نے خصوصی بیان کیا اور قرآن و حدیث کے احکامات و تعلیمات کی روشنی میں مرحومین کیلئے ایصال ثواب کی اہمیت و افادیت کے اہم پہلوﺅں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ انسان دنیا سے اپنے اعمال کےساتھ رخصت ہوتا ہے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بندے کے ایسے کام کہ صدقہ جاریہ کے زمرے میں آتے ہیں اس کا ثواب اس کو مسلسل پہنچتا رہتا ہے اور دوسرا اس کے عزیز و اقارب کی جانب سے اس کے نام پر کئے جانےو الے نیک کام اور روح کے ایصال ثواب کیلئے بارگاہ الٰہی میں پیش کی جانے والی قرآن و فاتحہ خوانی کا ثواب مرحوم کی بارگاہ الٰہی کے توسط سے پہنچتا ہے۔ سات سمندر پار امریکہ میں نعیم الحق مرحوم کی وفات کے بعد ان کے دوست احباب کی جانب سے ان کا یاد کرنا اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ و قرآن خوانی کر کے بارگاہ الٰہی میں پیش کرنا، واضع کرنا ہے کہ نعیم الحق مرحوم، خلق خدا سے محبت کرنے والے تھے جس کی گواہی بندوں نے انہیں یاد کر کے اور ان کیلئے قرآن خوانی کر کے دی اللہ تعالیٰ بہت غفور و رحیم ہیں وہ اپنی بارگاہ میں ایسے اعمال کو شرف قبولیت بخش کر بندے کی بخشش فرما دیتے ہیں۔ تقریب کے دوسرے حصے میں تحریک انصاف سے متعلق افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض برادر ظفر چیمہ نے ادا کئے، تحریک انصاف نیویارک کے سینئر عہدیدار مرزا اکرم نے اپنے خطاب میں نعیم الحق مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کے بانیوں اور عمران خان کے قریبی ساتھیوں و دوستوں سے تھے۔ ملک امتیاز نے کہا کہ میرا نعیم الحق کےساتھ بہت قریبی ساتھ رہا ہے وہ پارٹی اور عمران خان کے مخلص وفادار دوست تھے۔ دیگر دوستوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ تحریک انصاف کے سینئر و سرگرم رہنما اور تحریک انصاف نیویارک کے صدارتی امیدوار ضمیر خان نے نعیم الحق کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے بانیوں میں سے تھے ان کے جانے کے بعد پارٹی میں بڑا خلاءپیدا ہو گیاہے جسے پُر کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے اس موقع پر نیویارک میں پارٹی کے صدارتی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں اس عہدے کا امیدوار ہوں میرا خیال ہے کہ میری خدمات کا سب کو معلوم ہے، میں سمجھتا ہوں کہ پارٹی کو بہتر طریقہ سے چلانے کیلئے مخلص قیادت کی ضرورت ہوتی ہے، انہوں نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ جو بھی تحریک انصاف کے نظریہ سے اتفاق کرتا ہے اسے جلد از جلد پاکستان تحریک انصاف نیویارک میں اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرانا چاہیے۔ رجسٹرڈ کرانے کی فیس صرف 160 ڈالر ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو منظم کرنا میرا پہلا ٹارگٹ ہے ہم سب کو منظم اور متحد ہو کر مستقبل کیلئے تیار ہونا ہوگا۔ آخر میں انہوں نے تمام شرکاءکی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ امام مسجد و خطیب پروفیسر محمد احمد اعوان نے خصوصی دعا فرمائی اور لنگر سے سب کی تواضع کی گئی۔ ذاکر صدیقی نے اختتام پر مسجد فیضان عائشہ بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here