ٹورنٹو(پاکستان نیوز) پاکستانی کینیڈین بچی عنایہ نوید کا اعزاز، اس نے ایک ہزار بچیوں کے درمیان ہونیوالے مقابلے میں انٹرنیشنل بزنس اینڈ ٹیکنالوجی کا امتحان نمایاں نمبروں سے پاس کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔ ایجوکیشن بورڈ انتظامیہ کے مطابق اس بچی نے اپنی خداداد صلاحیتوں سے سب کو متاثر کیا ہے۔ عنایہ نوید نے بتایا کہ وہ اپنے ملک کا نام روشن کرینگی۔ پاکستان ہماری پہچان ہے اور میں اپنے سکول میں بھی سب کو بڑے فخر سے بتاتی ہوں کہ میں کینیڈا میں پاکستان کی سفیر ہوں۔