وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب متاثرین کی جانب دنیا کی توجہ دلانے میں کامیاب :احمد جان

0
122

نیویارک (پاکستان نیوز) مسلم لیگ ن نیویارک کے صدر احمد جان نے اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ دورے پر آئے وزیراعظم شہباز شریف سے خصوصی ملاقات کی، اور ان کے اقوام متحدہ میں خطاب کو سراہا ، انھوں نے کہا کہ آپ کے خطاب سے دنیا بھر کی توجہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی طرف مبذول ہوئی،اس موقع پر شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہ امریکہ دورے پر جوبھی اخراجات آئے ہیں اپنی جیب سے ادا کیے، تاکہ پاکستانی معیشت پر کسی قسم کا بوجھ نہ بنے ،دنیا کو باور کرانے کی کوشش کی کہ پاکستان جیسی صورتحال کسی بھی دوسرے ملک کے ساتھ بھی پیش آ سکتی ہے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ مسلم لیگ یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار اور سینیٹر وکیپٹن (ر) شاہین، مسلم لیگ ن یو ایس اے کے جنرل سیکرٹری رانا سعید اور نائب صدر میاں فیاض بھی شریک تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here