واشنگٹن (پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ نے کرونا وائرس کی وبا کے دوران لاکھوں امریکیوں کے لیے معاشی امداد کی فراہمی کی غرض سے انتظامی حکم نامے اور تین یاداشتوں پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت چار اقدامات کیے جارہے ہیں،پہلا یہ کہ بے روزگاری کا سامنا کرنے والے امریکی شہریوں کی مالی امداد جاری رہے گی۔دوسرا ایک لاکھ ڈالر سے کم آمدنی والے امریکیوں کو ٹیکس میں رعایت دی جائے گی۔تیسرا طالب علموں کے لیے قرضوں کی واپسی میں التوا جاری رہے گا ، چوتھا لوگوں کو گھروں سے بے دخل کرنے پر پابندی برقرار رہے گی۔