اسلام آباد (پاکستان نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ رقم کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے خرچ کی جائے گی، رقم سے طبی عملے کیلئے پی پی ایز اور دیگر طبی سامان خریدا جائے گا، رقوم احساس پروگرام کے ذریعے مستحقین میں تقسیم کی جائے گی۔ ناروے نے اس پروجیکٹ کیلئے ساڑھے پانچ ملین ڈالرز بھی فراہم کئے ہیں۔