واشنگٹن(پاکستان نیوز)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم دورے کے موقع پر کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے فوجی افسر سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ گزشتہ روز امریکی ریاست میری لینڈ میں قائم ’انڈریو فوجی ایئربیس‘ پہنچے جہاں انکے استقبال کیلئے کرنل ڈونلڈ اسکھیڈمٹ موجود تھے۔ٹرمپ جیسے ہی طیارے سے اترے تو کرنل نے انہیں نے خوش آمدید کہا اور مصافحہ کرنے کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا، لیکن ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے انکار کردیا۔البتہ دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔امریکی صدر نے مصافحہ تو نہیں کیا لیکن خودسرجیکل ماسک پہن رکھا تھا نہ6فٹ فاصلے کا خیال رکھا۔رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں امریکی صدر پر شدید تنقید کی جارہی تھی کہ وہ خود کورونا کے باعث احتیاطی تدابیر اپنا رہے ہیں۔نہ سماجی فاصلے کا خیال رکھ رہے ہیں۔تاہم ٹرمپ کے فوجی افسر سے ہاتھ نہ ملانے کے اقدام کو سوشل میڈیا صارفین بھی سراہ رہے ہیں۔