نیویارک (پاکستان نیوز) تین دن پہلے انتقال کرنے والے کویت کے امیر ترین بزنس مین “نصیرالخرافی” کے وکیل نے آج ان کا وصیت نامہ دکھا کر پوری دنیا کو حیران کر دیا۔ان کے وکیل نے بتایا کہ “نصیرالخرافی” نے اپنی تمام دولت اور جائیداد عمران خان کے کینسر ہسپتال “شوکت خانم” کے نام کر دی ہے۔ کویتی میڈیا کے مطابق ذاتی بینک اکاؤنٹس میں 12 ملیں ڈالر کی رقم موجود ہے جبکہ ان کی ملکیت میں تیل کے 33 کنوئیں، 50 لگڑری ھوٹلز میں 75 فیصد سے زائد شیئرز، اس کے علاوہ کویت، ملائیشیا، دبئی، فرانس، اٹلی، لندن میں 20 سے زائد ٹاورز بھی شامل ہیں۔ایک اندازے کے مطابق ان کی دولت کی کل مالیت 25 ارب ڈالرز کے قریب بنتی ہے۔کمپنی نے میڈیا کو متنبہ کیا ھے کہ اس خبر کا میڈیا پر مکمل بلیک آوٹ کیا جائے۔