غیر قانونی تارکین کو کانگریس /کیپیٹل ہل میں کام کرنے کی اجازت کیلئے بل پیش

0
91

واشنگٹن (پاکستان نیوز)ہائوس ڈیموکریٹس نے ڈاکا تارکین کو کانگریس میں خدمات انجام دینے کے لیے بل پیش کر دیا ، بل کی منظوری سے ہزاروں غیر قانونی تارکین کو کیپٹل بلڈنگ میں خدمات انجام دینے کا موقع ملے گا ، نمائندہ ٹم ریان نے بتایا کہ بل کو اب منظوری کے لیے سینیٹ میں بھیجا جائے گا ، کانگریس میں خدمات انجام دینے والے ڈاکا تارکین کو پیڈ انٹرن شپ پر رکھا جائے گا تاکہ ان کا اچھا گزر بسر ہو سکے ، بائیڈن حکومت کے آنے کے بعد سے ملک میں امیگریشن صورتحال ڈرامائی انداز سے تبدیل ہوئی ہے، ایک سال پہلے تک میکسیکو کے بارڈر پر دیوار تعمیر کی جار ہی تھی اور اب غیر قانونی تارکین کو کانگریس میں ملازمت دی جا رہی ہے ۔ جوبائیڈن کے دور حکومت کے چھ ماہ کے دوران میکیسکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کو روک دیا گیا ہے جبکہ تارکین پر عائد پابندیوں کو مزید نرم کر دیا گیا ہے ، اس وقت دس لاکھ کے قریب غیر قانونی تارکین جنوبی سرحد پر موجود ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here