بروکلین ، جھگڑے کی اطلاع پر پولیس کی کارروائی ، نہتا شہری فائرنگ سے ہلاک

0
615

 

پولیس کو آتا دیکھ کر دو ملزمان موقع سے فرار ، تیسرے کو فائرنگ میں پار کر دیا گیا ، نعش ہسپتال منتقل

نیویارک (پاکستان نیوز) پولیس نے جھگڑے کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران نہتے ملزم کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ، تفصیلات کے مطابق پولیس کو بروکلین میں کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ سڑک پر کچھ افراد ہاتھا پائی کررہے ہیں جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی تو دو افراد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب رہے جبکہ پولیس نے تیسرے شخص کو حراست میں لینے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، واقعہ 181 لینوکس روڈ پر شام 5:45 پر پیش آیا ، پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دیگر دو ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جس کے لیے ویڈیو فوٹیج سے مدد بھی حاصل کی جا رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here