پاکستانی کمیونٹی کے سیاسی وسماجی رہنما عامر چوہدری کا سوئم،قرآن خوانی وفاتحہ

0
167

سوئم کا اہتمام مرحوم کے ماموں اکرم چوہدری کی رہائش گاہ پر ہوا،کمیونٹی کے مختلف شعبوں کی نمائندہ شخصیات کی شرکت

شکاگو(پاکستان نیوز)شکاگو میں پاکستانی کمیونٹی کے اہم سماجی وسیاسی رہنما اور کیئر اینڈ کیئر کے سربراہ عامر چوہدری مرحوم کے سوئم کی قرآن خوانی وفاتحہ کا اہتمام مرحوم کے ماموں اور اسٹار آٹوز کے مالک اکرم چوہدری کی رہائش گاہ واقع لنکن ووڈ پر بدھ یکم جولائی کو بعد نماز ظہر کیا گیا۔دوپہر2سے4بجے تک ہونے والی سوئم کی تقریب میں کرونا کی صورتحال کے باوجود کمیونٹی کے مختلف شعبہ حیات کی نمائندہ شخصیات نے کیثر تعداد میں شرکت کی۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے ختم قرآن اور مرحوم کی بخشش، اعلیٰ علین میں بلند درجات کی دعا وفاتحہ خوانی کے بعد شرکاءکے تناول کا بھی اہتمام تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here