بھارتی ادویات موت بانٹ رہی ہیں

0
219

جموں (پاکستان نیوز) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بھارت میں تیار کردہ دوائیوں سے ہونے والی اموات کے بارے میں اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گیمبیا اور ازبکستان میں ہونے والی اموات نے بین الاقوامی شہ سرخیوں میں جگہ پائی ہے جس سے بھارت کی دواسازی کی صنعت میں ادویات کے معیارپر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ماہر صحت دنیش ٹھاکر اور ایڈووکیٹ پرشانت ریڈی اپنی کتاب” دی ٹروتھ پِل” میں لکھتے ہیں کہ بھارت میں ڈائیتھیلین گلائکول زہر کا پہلا کیس 1972میں ریکارڈ کیا گیا تھا جب جنوبی ریاست تامل ناڈو میں 15بچے ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے بعد سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے رام نگر اور متعدد بھارتی ریاستوں میںبڑے پیمانے پر زہریلی ادویات کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here