اسلام آباد(پاکستان نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران حکومت نے میڈیا کو 9 ارب 60 کروڑ روپے کے اشتہارات جاری کئے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس کنوینر فوزیہ ارشد کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں سیکریٹری اطلاعات نے بریفنگ میں بتایا کہ پرنٹ میڈیا کو ڈیڑھ سال کے دوران 3 ارب 50 کروڑ جبکہ الیکٹرانک میڈیا کو 4 ارب 89 کروڑ روپے کے اشتہارات جاری کئے گئے، ڈیجیٹل میڈیا کو ایک ارب 23 کروڑ روپے کے اشتہارات دیئے گئے۔ کنوینر کمیٹی نے استفسار کیا کہ اشتہارات جاری کرنے کا کیا معیار ہے؟۔ جس پر پرنسپل انفارمیشن افسر نے بتایا کہ ٹی وی چینل کی ریٹنگ اور اخبار کی سرکولیشن کے حساب سے ریٹ مقرر کیا جاتا ہے۔ سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں اے آر وائی اور ن لیگ کے دور میں جیو کو نوازا گیا۔ کمیٹی نے مختلف چینلز کے اشتہارات کے نرخوں کی تفصیلات مانگ لیں۔ قائمہ کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ بتایا جائے کس چینل کو کس ریٹ پر کتنے اشتہارات دیئے گئے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے میڈیا کو اشتہارات میں کٹوتی کردی تھ