کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے نور ابوکرم کو مسلم امریکن آف دی ائیر قرار دیدیا

0
286

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ میں مسلمانوں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے امریکن مسلم آف دی ائیر ایوارڈ کے لیے ایتھلیٹ طالب علم نور ابوکرم کا انتخاب کیا ہے، جس کے اعزاز میں 28 اکتوبر کو تقریب کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ، جس میں نور کی کارکردگی کو سراہا جائے گا اور انہیں ایوارڈ سے نوازا جائے گا، اکتوبر 2019 میں نور کو ناتھ ویو ہائی سکول کی جانب سے طالبہ کو حجاب اوڑھنے کی وجہ سے گیمز سے ڈس کوالیفائی کر دیا گیا تھا، نور ابوکرم نے اوہائیو کی سینیٹر تھیرسا گیورون کے ساتھ بل 288پر دستخط کیے تھے جوکہ تعلیمی اداروں کو مسلم طالبات کے حجاب اوڑھنے کی ممانت کو روکتا ہے۔CAIR نے 29 اکتوبر کو آرلنگٹن، میں اپنی 28ویں سالانہ ضیافت میں ابوبکرم کو سال کا امریکن مسلم ایوارڈ پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کا موضوع تھا ایمان اور جمہوریت کی برکات کا تحفظ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here