سفک کاؤنٹی کا یکم جولائی ‘امریکن مسلم ڈے’ قراردینا قابل ستائش ، ڈاکٹر اعجاز

0
60

نیویارک (پاکستان نیوز ) امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے چئیرمین ڈاکٹراعجاز احمد نے سفک کاؤنٹی ( لانگ آئی لینڈ ) کے کائونٹی ایگزیکٹو ،لیجسلیٹو باڈی بالخصوص لیجسلیٹرز مینوئیل ایٹی بین، نک کارا کاپا اور مسلم ایڈوائزی کونسل کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے اتفاق رائے سے قرارمنظور کی ہے کہ سفک کاؤنٹی میں ہر سال یکم مجولائی کو ”امریکن مسلم ڈے ” کے طور پر منایا جائے گا۔سفک کاؤنٹی میں قرارداد نمبر 1841ـ2022اتفاق رائے سے منظور کی گئی جس میں یکم جولائی کو ”امریکن مسلم ڈے ” قرار دیا گیا۔اس سلسلے میں سفک کاؤنٹی میںمنعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کے دوران APPACکے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہاکہ آج سفک کاؤنٹی اور اس کے منتخب عہدیداروں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے کہ اس عظیم کائونٹی کے تمام باشندے بالخصوص امریکن مسلمز کہ وہ یہ محسوس کریں کہ وہ یہاں سے تعلق رکھتے ہیں۔ڈاکٹر اعجاز احمد کا خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ قراردادنمبر1841کے تحت سفک کاؤنٹی میں یکم جولائی کو مسلم امریکن ڈے کے طور پر منانا صرف ایک قرارداد نہیں ہے، جسے کاؤنٹی کے چارٹر میں لکھا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here