2023کیلئے 64ہزار سے زائد ایچ ٹو بی ویزے جاری کرنے کا اعلان

0
159

واشنگٹن (پاکستان نیوز) ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی نے ڈیپارٹمنٹ آف لیبر کے تعاون سے 2023 کے لیے 64ہزار 716 ایچ ٹو بی نان ایگری کلچرل ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس سے سرحد پر غیرقانونی نقل وحمل میں کمی واقع ہوگی، ڈی ایچ ایس اور ڈی او ایل مشترکہ طور پر ان کاوشوں میں مصروف ہیں کہ نئی پیدا ہونے والی ملازمتوں کے لیے پہلے امریکیوں کو ترجیح دی جائے جبکہ اس کے بعد نئے ویزوں پر غیرملکی افراد کو ویزے فراہم کیے جا سکیں۔ان وزیزوں میں ہیٹی ، ہونڈرس، گوئیٹے مالا اور ایلوسلوا ڈور کے ممالک کے لیے بھی 20 ہزار ویزوں کو کوٹہ رکھا گیا ہے ، میکسیکو اور امریکہ کے درمیان قانونی نقل وحمل کو بڑھانے کے لیے رواں برس جولائی میں صدر جوبائیڈن اور میکسیکو کے صدر لوپیز کے درمیان ملاقات بھی ہوئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here