نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک حکومت نے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے قانون پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے ، اب گراسری سٹورز ، سپر مارکیٹس میں بڑے پلاسٹک بیگز کو استعمال میں نہیں لایا جا سکے گا ، پابندی کا اطلاع 19 اکتوبر سے ہوا ہے ، پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والوں کو پہلی مرتبہ وارننگ جاری کی جائے گی جبکہ دوسری مرتبہ قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا جوکہ 250 ڈالر سے 500 ڈالر تک ہو سکتا ہے ، ڈی ای سی کمشنر بیسل کا کہنا تھا کہ پلاسٹک بیگز کے خاتمے اور ماحول کو خوشگوار بنانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے حوالے سے سپریم کورٹ نے توثیق کی ہے ۔