ٹرمپ قرضوں میں ڈوب گئے ،ڈوئچے بینک کا مزید رقم دینے سے انکار

0
114

 

صدر کے ذمہ 315ملین ڈالر واجب الادا ،مزید بینکس نے ہاتھ کھینچنے پر غور شروع کر دیا

نیویارک (پاکستان نیوز)عہدہ صدارت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بینک کرپٹ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ، ان کے کاروبار سے جڑی کمپنیوں کے حوالے سے مختلف بینکوں سے لاکھوں ڈالر قرض اب بھی واجب الادا ہے اور ڈوئچے سمیت اکثر بینکوں نے ٹرمپ کمپنیوں کو مزید قرض دینے سے ہاتھ کھینچ لیے ہیں ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 بینکوں نے ٹرمپ کمپنیوں کو مزید قرض دینے سے انکار کر دیا ہے جن میں ڈوئچے بینک سرفہرست ہے ، مشی گن یونیورسٹی میں قانون کے پروفیسر جان پوٹو نے بتایا کہ یہ میرے لیے بہت حیران کن ہے کہ صدر ٹرمپ قرضوں میں ڈوب گئے ہیں ، ٹرمپ کے ذمہ واجب الادا قرضوں کی رقم 315 ملین ڈالر کے قریب بتائی گئی ہے جبکہ میڈیا کے پاس ٹرمپ کے مکمل اثاثوں کی کوئی تفصیلات موجود نہیں ہیں حالانکہ ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے اثاثوں کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کریں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here