نیویارک ٹائمز نے بغداد کی بیورو چیف جین ارف کو نکال دیا

0
70

نیویارک(پاکستان نیوز) نیویارک ٹائمز نے بغداد کی بیورو چیف جین ارف کو نوکری سے نکال دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون صحافی کو غیر امریکیوں سمیت مقامی عراقی صحافیوں کو مبینہ طور پر فنڈز میں سے زیادہ رقم کی ادائیگی کرنے پر برطرف کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس پالیسی کے بعد امریکی اخبار کے بیرون ملک دفاتر میں تنا کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بیورو کے فنڈز کے مبینہ غلط استعمال کی تحقیقات کے دوران جین ارف کو رواں سال کے آغاز پر رخصت پر بھیج دیا گیا تھا۔ دوسری جانب خاتون صحافی نے پیسوں کی تقسیم کو غیر قانونی قرار دینے کی تردید کی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون صحافی نے 1998 میں ٹی وی چینل کے لیے کام کرنے کے بعد 2020 میںاخبار کے لیے کام کرنا شروع کیا تھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اخبار نے 5 سال کے دوران دوسری مرتبہ بغداد کے بیورو چیف کو برطرف کیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here