لندن(پاکستان نیوز) برطانیہ نے کئی مسلم ممالک کے شہریوں کیلئے اپنی ویزا فری انٹری کی سہولت شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی جانب سے اعلان کردہ ویزا فری انٹری کی سہولت سے خلیجی تعاون تنظیم اور اردن کے شہری مستفید ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق نئی برطانوی ویزا پالیسی کا اطلاق 22 فروری 2024 سے ہوگا، 10 پانڈ کی فیس پر جاری کیا جانیوالا ٹریول پرمٹ 2 سال کیلئے کارآمد ہوگا۔ مزید تفصیلات جانیے : برطانیہ نے ویزا فیس میں اضافہ کردیا، اطلاق 4 اکتوبر سے ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 2022 میں خلیجی ممالک سے برطانیہ آنیوالے 2 لاکھ 90 ہزار افراد نے تقریبا 2 ارب پانڈ خرچ کئے تھے۔