واشنگٹن (پاکستان نیوز) یو ایس ایڈ کی جانب سے یو ایس ایڈ پاکستان کو 44 کروڑ 56 لاکھ ڈالرزگرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔یو ایس ایڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 44 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز کی گرانٹ پانچ سالہ دو طرفہ ترقیاتی امدادی معاہدے کے تحت مہیا کی جائے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے 2023 ء میں سیلاب متاثرین کیلیے پاکستان کو 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کیے۔یو ایس ایڈ کے تعاون سے صحت کے شعبے میں 3 کروڑ ڈالرز فراہم کیے گئے جبکہ سیلاب سے متاثرہ طلبہ میں 600 سے زائد سکالر شپ فراہم کی گئیں۔اسی طرح سندھ میں 100 اسکولوں کی تعمیر کا سنگ میل عبور کیا گیا، سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تحت 2024 تک 80 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے۔