پاکستانی سفارتخانے کی عمارت دوبارہ سے بولی کیلئے کھول دی گئی

0
112

نیویارک(پاکستان نیوز) پاکستانی سفارتخانے کی عمارت دوبارہ سے بولی کیلئے کھول دی گئی ، امریکی تاجر شہال خان نے عمارت کی سب سے زیادہ بولی اڑسٹھ لاکھ ڈالر لگائی تھی۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کی ملکیتی عمارت فروخت کا معاملہ نئی صورت اختیار کرگیا ہے۔امریکی تاجر کو فروخت کردہ عمارت دوبارہ سے بولی کیلئے کھول دی گئی، امریکی تاجر شہال خان نے عمارت کی سب سے زیادہ بولی اڑسٹھ لاکھ ڈالر لگائی تھی۔لیکن سفارتخانے اْن سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور عمارت کی پھر سے بولی لگوانے کا اعلان کردیا۔پاکستانی سفارتخانے کے اس اقدام پر شہال خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے پاکستان کا امیج بہت خراب ہوجائے گا۔ یاد رہے پاکستان نے امریکا میں اپنے سفارت خانے کی پرانی عمارت کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، جس کے بعد خریداروں نے بھی بولی لگانا شروع کردی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کے لیے نیا خریدار سامنے آگیا ہے، پاکستانی تاجر تنویر احمد نے عمارت خریدنے کیلئے7ملین ڈالرز کی پیشکش کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here