ہونڈرس سے لاکھوں تارکین امریکہ میں داخل ہونے کو تیار

0
185

نیویارک (پاکستان نیوز)نومنتخب صدر جوبائیڈن کی جانب سے تارکین پر عائد پابندیوں کو ختم کیے جانے کے اعلان کے بعد ہونڈرس ، میکسیکو اور دیگر ہمسایہ ممالک سے تارکین کی بڑی تعداد نے امریکہ کی جانب مارچ شروع کر دیا ہے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک کروڑ سے زائد تارکین نے امریکہ میں داخل ہونے کے لیے بارڈرز کی طرف مارچ شروع کر دیا ہے ، ایسو سی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ہونڈرس سے ایک ہزار کے قریب تارکین بغیر رجسٹریشن کے گوئیٹے مالا کی سرحد پر پہنچ گئے ہیں جوکہ وہاں سے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے ، تارکین کا کہنا ہے کہ بائیڈن نے وعدہ کیا ہے کہ وہ امیگریشن کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کی عائد کردہ پابندیوں کو فوری طور پر ختم کریں گے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here