امریکہ؛ ایشیائی تارکین کی آبادی46لاکھ

0
44

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکہ میں مقیم جنوبی اور وسطی ایشیا کے تارکین وطن کی آبادی میں لگ بھگ ساٹھ فیصد اضافہ ہوا اور وہ 29لاکھ سے بڑھ کر تقریباً46لاکھ ہو گئی۔ ان میں اٹھائیس لاکھ بھارتی تارکین وطن، چار لاکھ پاکستانی تارکین وطن، ایک لاکھ چورانوے ہزار سات سو بیالیس افغان اور انہتر ہزار چار سو اٹھاون نیپالی شامل ہیں۔ وائس آف امریکہ کے مطابق مردم شماری بیورو اپنے جنوبی اور وسطی ایشیا کے بلاک میں دس ملکوں افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت ، ایران، قازقستان، نیپال، پاکستان، سری لنکا اور ازبکستان کو شامل کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here