اسرائیل کے مشرق وسطیٰ میں حملے خوفناک جنگ کا باعث بن سکتے ہیں

0
89

تجزیہ :رمضان رانا
مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے آئے روز حملے کسی خوفناک جنگ کا سبب بن سکتے ہیں، اسرائیل کل کا جرمن اور امریکہ کل کا جاپان اتحادی ثابت ہو گا، معلوم ہو رہا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ صدی کی طرح ترقی پسندوں کو نظریات کی بنا پر تعصب اور نفرت کی بنا پر شکار بنایا جائے گا کہ جس میں امریکہ میں ترقی پسندانہ نظریات پر پابندیاں عائد ہوں گی کہ جس کے بعد عہد جدیدیت کی بجائے فرسودیت اورسخت گیریت کا دور دورہ ہوگا جس طرح ماضی میں امریکہ میں نیٹیوا امریکن سیاہ فاموں، چینیوں، جاپانیوں، یہودیوں،جرمنوں، کمیونسٹوں کو مختلف طریقوں اور حربوں سے شکار کیا گیا تھا جو گزشتہ صدیوں کا عہد جہالت واپس لانے کے مترادف ہوگا، مزید برآں مشرق وسطیٰ کے خلاف جنگی جارحیت پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رہی ہے کہ جس میں کسی جنگ عظیم چھڑ نے کے امکانات پیدا ہو چکے ہیں، جس میں اس جنگ کا ذمہ دار کل کے جرمن کی طرح آج کا اسرائیل ہوگا جو کروڑوں انسانوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار کہلائے گا جس میں آج کا امریکہ کل کا جاپان ثابت ہوگا جس نے جنگ دوئم میں جرمنی کا ساتھ دیا تھا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here