ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

0
152

 

کراچی(پاکستان نیوز) اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 158 روپے 91 پیسے کی سطح پر آگیا۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی موجودہ قدر ساڑھے چھ ماہ کی بہترین سطح ہے اور 26 اگست کے بعد اس کی قدر میں 9 روپے 52 پیسے (5۔ 6 فیصد) کا اضافہ ہوا۔ 26 اگست کو روپے کی قدر تاریخ کی کم ترین سطح 168 روپے 43 پیسے پر آگئی تھی۔ اوپن مارکیٹ میں پیر کے روز روپے کی قدر میں 50 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یہ 158 روپے 80 پیسے کی سطح پر آگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here