نیویارک(نیوز )عالمی بینک کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے پاکستان میں 16 لاکھ نوجوان تعلیم سے محروم ہوگئے ، عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں سال 2021 کے آخر میں 15 فیصد سے کم 3 سے 4 سال کی عمر کے بچوں نے سکول میں داخلہ لیا،کووڈ19 کے بعد سکول دوبارہ کھلنے کے بعد 6فیصد 6 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کے سکول کے داخلہ لیا جبکہ اسی سال ملک میں 76لاکھ بچے سکول سے محروم ہیں، عالمی بینک نے کووڈ19 نے کس طرح افرادی قوت کو نقصان پہنچایا کے عنوان سے نئی رپورٹ شائع ہوئی،رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی ایشیا میں یکم اپریل 2020اور 31مارچ 2022کے درمیان 83فیصد سکول مکمل یا جزوی طور پر بند رہے،ہر 30 دن بعد سکول بند ہونے کی وجہ سے طلبا کو 32 دنوں کی پڑھائی کا نقصان اٹھانا پڑا۔