اکنا ریلیف کی رمضان المبارک کی آمد پر کمیونٹی کو ڈھیروں مبارکباد

0
287

تنظیم کی جانب سے ہر ہفتے 1600سے 2000خاندانوں میں ہر ہفتے راشن تقسیم کیا جاتا ہے

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم اکنا ریلیف برانکس کی رمضان المبار ک کی آمد کے حوالے سے شہریوں کو ڈھیروں مبارکباداور نیک خواہشات کا اظہار کیا ، اکنا ریلیف کی جانب سے ہفتے میں چار روز مستحق افراد میں کھانے کی اشیا تقسیم کی جاتی ہیں ، 1600سے 2000خاندانوں میں ہر ہفتے راشن اور ضروری سامان تقسیم کیا جاتا ہے ، اس کے علاوہ ہسپتالوں اور فائر سینٹرز میں بھی اکنا ریلیف کے رضا کار خود جاکر راشن اور کھانا تقسیم کرتے ہیں تاکہ ان افراد کو راشن کے لیے لائنوں میں نہ لگنا پڑے ، ایسے افراد جوکہ اکنا ریلیف کے سینٹرز تک رسائی نہیں رکھتے ہیں ای میل کے ذریعے اپنا راشن گھر منگوا سکتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here