سنگاپور(پاکستان نیوز) سنگاپور کو دنیا میں سیاحوں کے لیے سب سے محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے۔فوربز ایڈوائزر کی ایک نئی تحقیق میں جرائم، طبی سہولیات کے معیار، قدرتی آفات کے خطرات اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھ کر شہروں کو 0سے 100اسکور دیے گئے۔سب سے زیادہ خطرناک شہر کو 100 واں جبکہ محفوظ ترین شہر کو 0اسکور ملا،60شہروں کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد سنگاپور کو 0اسکور دیا گیا جہاں قدرتی آفات کا خطرہ سب سے کم ہے جبکہ وہاں صحت، جرائم اور دیگر خطرات کا سامنا بھی نہیں ہوتا۔سنگاپور کے بعد ٹوکیو اور ٹورنٹو بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر سیاحوں کے لیے محفوظ ترین شہر قرار دیے گئے۔سڈنی ، زیورخ ، کوپن ہیگن ، سیئول ، اوساکا اور میلبرن اس فہرست میں بالترتیب 4سے 10ویں نمبر پر رہے۔دنیا کے جس واحد شہر نے 100اسکور حاصل کیا وہ وینزویلا کا دارالحکومت کاراکاس ہے جسے سیاحوں کے لیے دنیا میں سب سے خطرناک شہر قرار دیا گیا۔حیران کن طور پر اس تحقیق میں کراچی کو سیاحوں کے لیے دوسرا خطرناک ترین شہر قرار دیا گیا جہاں ذاتی سکیورٹی کو سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔