پاکستان؛535ارب کے موبائل درآمد

0
15

اسلام آباد(پاکستان نیوز) ایک سال میں موبائل فون کی درآمد میں 291 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستانیوں نے 535 ارب 69 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کئے ۔ مالی سال 23-2022 میں پاکستانیوں نے 136 ارب روپے سے زیادہ کے موبائل فون درآمد کئے تھے ۔ گزشتہ مالی سال ملک میں چائے کی درآمد میں 33 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ مالی سال 24-2023 میں 185 ارب 78 کروڑ روپے سے زیادہ کی چائے درآمد کی گئی۔ مالی سال 23-2022 میں 139 ارب 45 کروڑ روپے سے زیادہ کی چائے درآمد کی گئی۔ گزشتہ مالی سال 290 ارب روپے سے زیادہ کی گندم درآمد کی گئی جبکہ 94 کروڑ روپے کی چینی برآمد کی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here