پاکستانیوں کے روس میں داخلے کو آسان بنا رہے ہیں، ماریہ زخارووا

0
6

ماسکو(پاکستان نیوز)روس نے پاکستانی شہریوں کیلئے روس میں داخلے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کا اعلان کیا ہے ، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں شام، فلسطین اور یوکرین سمیت دیگر اہم ایشوز پر بریفنگ دی ،اس پریس بریفنگ میں صحافی نے ماریہ زخارووا سے سوال کیا کہ روس بھارتی شہریوں کو 2025میں ویزہ فری انٹری دینے جا رہا ہے لیکن پاکستانیوں کو ویزہ ہونے کے باوجود ائیرپورٹس سے ہی ڈیپورٹ کیا جا رہا ہے جس پران کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی شہریوں کے روس میں داخلے کو آسان بنانے کیلئے تیار ہیں جس کیلئے پاکستان کو روس کے ساتھ دوبارہ داخلے کے بین الحکومتی معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے، ماریہ زخارووا کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ ویزہ فری انٹری مسودے پر کام ہورہا ہے ایسے مسودے پر پاکستان کے ساتھ بھی بات چیت پر غور کیا جاسکتاہے۔۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ویزہ نظام میں تبدیلیاں دوطرفہ معاہدوں کے ذریعے ہی کی جاتی ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستانی شہری لاکھوں روپے لگاکر روس کا ویزہ لیکر جب روسی ائیرپورٹس پر پہنچتے ہیں توان کو بہت مشکل انٹری دی جاتی ہے جبکہ اکثریت کو ائیرپورٹس سے ہی ڈیپورٹ کردیا جاتا ہے۔جس پر حکومت پاکستان کی جانب سے کبھی نوٹس نہیں لیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here