نیویارک(پاکستان نیوز) پہلی پاکستانی سپر ہیرو لڑکی کی ویب سیریز مس مارولآن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیز کے لیے تیار ہے لیکن یہ پلیٹ فارم پاکستان میں دستیاب نہیں، اپنی نوعیت کا یہ منفرد پراجیکٹ پاکستانی شائقین تک پہنچانے کے لیے اسے پاکستان بھر کے سینماز میں ریلیز کرنا کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ دلچسپ اعلان اس شو کی ہدایت کاروں میں سے ایک فلمساز شرمین عبید چنائے نے انسٹاگرام کے ذریعے کیا۔ مارول اسٹوڈیوز ‘مس مارول’ کو خاص طور پر پاکستان میں صرف سینما گھروں میں ریلیز کرے گا، ڈائریکٹر کے مطابق ڈزنی اور مارول خصوصی طور پر پاکستان کے لیے 6 قسطوں کی سیریز کا ایک سینما فارمیٹ ورژن بنائیں گے جسے 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔