33سالہ عزیز نے دہشتگرد کو بینک سے 400ڈالر کیش نکلوا کر دینے کیساتھ گن بھی خرید کر دی
بروکلین(پاکستا ن نیوز) ازبک شہری کو آئی ایس آئی ایس کی مدد کے الزام میں 12سال قید کی سزاسنا دی گئی ہے ، نیویارک ٹائمز کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق بروکلین کی عدالت نے ازبک شہری کو دہشتگرد تنظیم کی مالی معاونت کرنے کے الزام میں قصور وار قراردیا جس کے حوالے سے ملزم کو سارھے بارہ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ، 33 سالہ عزیزجان کو اس سے قبل بھی بارودی مواد رکھنے کے الزام میں قید کی سزا سنائی جا چکی ہے ، عزیز نے دہشتگرد اخرور کو بینک سے 400 ڈالر کیش نکلوا کر دیا اور اس کو ایک نئی بندوق بھی خرید کر دی ۔