پنسلوانیا(پاکستان نیوز)پنسلوانیا اسٹیٹ اسمبلی کے ممبر ڈوگ مستریانو نے مسلم دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے عوام کو مسلمان اراکین کی کانگریس میں بڑھتی ہوئی تعداد سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے، ایسے مسلمان جو شریعت پر عمل پیرا ہیں اگر حکومتی صفوں میں آئے تو امریکہ کے مستقبل کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں ، مستریانو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر Doug Mastriano Fighting for Freedom کے تحت مہم چلا رہے ہیں جس کے دوران وہ مسلمان اراکین کے خلاف نفرت آمیز جملوں کا تبادلہ کر رہے ہیں ۔مسلمانوں کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے مصنف ہیری چیری نے لکھا ہے کہ اس سال 90 سے 100 کے درمیان مسلمان عہدے کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں، جو کہ 11 ستمبر 2001 کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے،بہت سے انتخابی امیدواروں کا کہنا ہے کہ شرعی قانون قرآن میں درج سزاؤں کو اپنی روزمرہ کی زندگی بشمول عوام میں استعمال کرنے کا عمل ہے۔ شرعی قانون یہودیوں اور ہم جنس پرستوں کے قتل کو بھی فروغ دیتا ہے۔مستریانو نے 8 دسمبر 2018 کو ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں لکھا تھا کہ رواداری کے نام پر ہم نے عدم برداشت کو درآمد کیا ہے، وہ لوگ جو نہ تو ثقافت کا احترام کرتے ہیں اور نہ ہی اصل آبادی کے حقوق کا۔