واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکا جس ملک سے ہم پر حملہ کرے گا وہاں امریکی اڈے ہمارا ہدف ہونگے، ایران کے چیف کمانڈر خامنائی نے امریکہ کو وارننگ جاری کر دی، امریکہ کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں میں ایران میں فوجی کارروائی کا امکان ہے۔ خبرایجنسی نے دو یورپی اہلکاروں کے حوالے سے لکھاکہ امریکا کی ایران میں ممکنہ کارروائی قریب ہے، امریکا آئندہ 24 گھنٹوں میں ایران میں فوجی کارروائی کرسکتا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق امریکا ایران میں 50اہداف کو نشانہ بناسکتا ہے، امریکا کو ایران کے ممکنہ فوجی اہداف کی تفصیلی فہرست فراہم کردی گئی، واشنگٹن میں قائم تنظیم یونائٹڈ اگینسٹ نیوکلیئر ایران نے فہرست ٹرمپ انتظامیہ کو فراہم کی۔ رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاس کو ایران کے 50 اہداف پر مشتمل دستاویز پیش کی گئی ہے، فہرست میں پاسدارانِ انقلاب کا ہیڈکوارٹر بھی شامل ہے، ثاراللہ ہیڈکوارٹر کو مظاہروں کو کنٹرول کرنے کا مرکز بھی کہا جارہا ہے۔ فہرست میں ایرانی فوج کے 23اڈوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ دوسری جانب ایران نے خطے میں امریکی اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ امریکا جس ملک سے ہم پر حملہ کرے گا وہاں امریکی اڈے ہمارا ہدف ہونگے۔ ایران کی جانب سے ترکیہ، قطر اور متحدہ عرب امارات کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ امریکا کو حملے سے باز رکھیں۔ ان کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہوئی تو وہان موجودامریکی اڈے ایران کے ہدف ہونگے۔ ایرانی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈر جنرل مجید موسوی کا کہنا ہے ایران کے میزائلوں کا ذخیرہ گزشتہ سال سے زیادہ ہے۔ کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر امریکا نے قطر میں قائم امریکی ایئربیس سے غیر ضروری عملے کو آج شام تک بیس سے نکلنے کا حکم دے دیا۔ العدید بیس میں 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔ ایرانی صدر آیت اللہ خامنائی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈٹ گئے ہیں، دونوں کی جانب سے حملوں کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، امریکی صدر نے تو ایرانی مظاہرین سے احتجاج جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدد آنیوالی ہے جس کے بعد ایرانی فورسز نے اسرائیل اور امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں سے جڑے سینکڑوں افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ دوسری طرف 16 روز سے جاری احتجاجی تحریک میں اب تک 2400مظاہرین کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ، امریکہ نے ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے قطر میں میزائل ڈیفنس سسٹم تعینات کر دیا ہے ، روس ، چین سمیت دیگر یورپی ممالک نے امریکہ کی جانب سے ایران پر حملوں کی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ جرمن چانسلر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں آئندہ چند روز تک ایرانی حکومت کو نہیں دیکھ رہا ہوں ،اس کے جواب میں ایرانی عہدیدار نے بیان دیا کہ آپ شرم کریں اور ہم سب پر مہربانی کریں ، ایرانی حکام نے امریکہ اور اسرائیل پر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کا الزام عائد کیا اور مظاہرین کو ‘شرپسند’ قرار دیا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘ایرانی محبِ وطنوں، احتجاج جاری رکھو۔ اپنے اداروں کا کنٹرول سنبھال لو! قاتلوں اور ظلم کرنے والوں کے نام یاد رکھ لو۔ وہ اس کی بھاری قیمت چکائیں گے۔اطلاعات کے مطابق ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ایران میں سٹار لنک کے آلات ضبط کیے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔روسی وزارتِ خارجہ نے امریکہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ ایران پر ‘نئے فوجی حملوں کی دھمکیاں’ دینا ناقابلِ قبول ہے۔ وزارت نے صدر ٹرمپ کی جانب سے تجارتی محصولات کی دھمکی کو بھی ‘بلیک میلنگ’ قرار دیا۔ ایران میں کشیدگی کے باعث امریکا نے قطر میں نیا میزائل دفاعی نظام تعینات کر دیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیخلاف فوجی آپریشن سمیت مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا۔ ایران میں جاری کشیدہ صورتحال کے دوران امریکا کی جانب سے اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ امریکا نے قطر میں ایک نیا میزائل دفاعی نظام تعینات کر دیا ہے جبکہ ایران کی صورتحال کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے ایرانی عوام کو بغاوت پر اُکسانے کی کوشش کی ہے۔ایرانی حکام کے ساتھ ہونے والے تمام مذاکراتی اجلاس منسوخ کر دئیے گئے ہیں جب تک کہ ایرانی حکومت مظاہرین کا قتلِ عام بند نہیں کردیتی۔ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں جس میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔ صدر ٹرمپ نے فلوریڈا سے واشنگٹن ڈی سی جاتے ہوئے طیار ے میں گفتگو میں کہاکہ ایرانی اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے حکومت کے حق میں مظاہروں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم مضبوط، طاقتور اور باخبر ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اپنے فریبی اقدامات روکے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کی عظیم ریلیوں نے دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملادیا، سازشوں پر اندرونی ملک کرائے کے ایجنٹوں سے عمل کرایا جانا تھا۔ ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ امریکا اپنے آلہ کاروں پر بھروسہ کرنا چھوڑ دے۔











