برطانیہ ہانگ کانگ میں مداخلت سے باز رہے : چین کا انتباہ

0
153

بیجنگ،واشنگٹن(پاکستان نیوز)چین نے ہانگ کانگ کے رہائشیوں کیلئے شہریت کے وسیع تر اقدامات کا اعلان کیے جانے کے بعد برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت نہ کرے اور اس فیصلے کے خلاف وہ متعلقہ اقدامات کے ذریعے جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔برطانیہ کی جانب سے نئی سکیورٹی قوانین متعارف کرائے جانے کے بعد ہانگ کانگ کے شہریوں کو حقوق اور شہریت کی پیشکش کی تھی۔ ادھرہانگ کانگ پولیس نے احتجاج کے دوران افسر پرچاقو حملے کے الزام میں ایک شخص کو قومی سلامتی کے نئے قانون کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔دریں اثناامریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ چین کا ہانگ کانگ سے متعلق نیا سکیورٹی قانون تمام اقوام کی توہین ہے۔ادھر امریکی کانگریس نے ہانگ کانگ کی خودمختاری کی خلاف ورزیوں پرچینی بینکوں پر نئی سخت پابندیوں کی منظوری دیدی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here