الجزائر: حکومت مخالف سیاستدانوں کو رہا کرنے کا حکم

0
177

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا فےصلے کا خیرمقدم، دوسرے قیدیوں کی بھی رہا کیا جائے، مطالبہ

الجیئرس (پاکستان نیوز) الجزائر کی عدالت نے احتجاجی تحریک کے اہم رہنماو¿ں کو ملک کے یوم آزادی کے موقع پر جےل سے عارضی طور رہاکرنے کا حکم دیا ہے۔ الجزائر کے ذرائع ابلاغ کے مطابق الجزائر کی ایک عدالت نے ملک کے یوم آزادی کے سلسلے میں احتجاجی تحریک کے ایک اہم رہنما کریم تببو اور تین دیگر جیل کارکنوں کو عارضی طور پر جےل سے رہا کردیا ہے ، عدالتی فیصلہ الجیریا کے صدر عبد المجید تبو بون کے اعلان کے اےک دن بعد آےا جس مےں صدر عبد المجےد تبوبون نے ملک کے یوم آزادی تک چھ دیگر حکومت مخالف کارکنوں کو عام معافی دےنے کا اعلان کےا۔ رپورٹ کے مطابق 47 سالہ تببو اور اس کے دےگر تےن کارکنان نے اپریل 2019 میں دیرینہ صدر ابداللاز بوتفلیکا کی حکومت کو خاتمے پر مجبور کیا تھا،تببو جو ستمبر 2019 میں جیل میں بند تھا پر قومی علاقے کی سالمیت پر حملہ کے الزام میں ایک سال کی سزا بھگت رہا تھا۔،ان پر ایک مقدمے میں فوج کے حوصلے پست کرنے کے الزام بھی ہے۔، ایمنسٹی انٹرنیشنل جس نے تبو کی رہائی کے لئے لابنگ کی اس نے فےصلے کا خیرمقدم کیا اور الجیریا میں قید دوسرے قیدی قیدیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کر دےا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here