دوسری خاتون کا خواب: بیوی کا چاقو سے حملہ

0
141

نیویارک (پاکستان نیوز)اپنے خواب میں خاوند کو دوسری خاتون کے ساتھ کھانا کھاتے دیکھنے والی خاتون نے نیند سے بیدار ہونے کے بعد شوہر کو چاقو کے متعدد وار سے زخمی کر دیا ، پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد خاتون کو حراست میں لے لیا ہے ، تفصیلات کے مطابق جونز کاﺅنٹی کی رہائشی خاتون لنڈسے سٹیفن نے بتایا کہ اس نے خواب میں دیکھا کہ اس کا خاوند کسی دوسری خاتون کے ساتھ ہے جس پر مجھے احساس ہوا کہ میرا شوہر مجھ کو دھوکا دے رہا ہے ، جس پر میں نے کچن سے چاقو اٹھایا اور سوتے ہوئے شوہر پر حملہ کردیا ، پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے ، امید ہے جلد صحت یاب ہو جائیں گے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here