واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی تبدیل

0
101

اسلام آباد (پاکستان نیوز)واٹس ایپ نے اپنی ایپلی کشن کے استعمال کیلئے پرائیویسی پالیسی میں نئی تبدیلیاں کردی ہیں جن کو قبول کرنا صارفین کیلئے لازمی ہے ورنہ انکا اکاو¿نٹ ڈیلیٹ کردیا جائیگا۔فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ نے صارفین کو نوٹیفکیشن بھی بھیج دئیے اور انہیں پالیسی قبول کرنے کیلئے 8 فروری تک کا وقت دیا گیا، بصورت دیگر صارف واٹس ایپ اکاو¿نٹ تک رسائی کھو بیٹھے گا۔نئی پالیسی کے مطابق واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا نہ صرف استعمال کریگا بلکہ اسے تھرڈ پارٹی بالخصوص فیس بک کے ساتھ شیئر بھی کرے گا۔واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے مطابق صارف اپنا نام، موبائل نمبر، تصویر، سٹیٹس، فون ماڈل، آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ڈیوائس کی انفارمیشن، آئی پی ایڈریس، موبائل نیٹ ورک اور لوکیشن بھی واٹس ایپ اور اس سے منسلک دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مہیا کرے گا۔ اسکے ساتھ واٹس ایپ ٹرانزیکشن اور پیمنٹ کے نئے فیچر کی انفارمیشن بھی اپنے پاس رکھے گا۔صارفین کی جانب سے واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی پر خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here