ایک ہفتے کے دوران پانچ لاکھ شہریوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکلا

0
165

نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ایک ہفتے میں ریکارڈ پانچ لاکھ شہریوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آئے ہیں جبکہ ہر ہفتے اوسط 70ہزار کے قریب نئے کیس رجسٹرڈ کیے جارہے ہیں ،جان ہوپکنز یونیورسٹی کے اعدادو شمار کے مطابق 20 اکتوبر سے اب تک ریکارڈ 4لاکھ 90 ہزار کیس رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں ، کورونا کی دوسری لہر کے دوران اب تک 87 لاکھ سے زائد شہری مہلک وائرس کا شکار ہو چکے ہیں ۔دریں اثنا ماہر امراض ڈاکٹر فوسی نے کہا کہ ابھی شروعات ہے ، سردیوں کے دوران اس لہر میں مزید شدت آ سکتی ہے ، ہمیں احتیاطی تدابیر کے سلسلے کو مزید وسیع کرنے کی ضرورت ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here