ٹیکسی کمیشن کا کرایوں میں 23 فیصد تک اضافے کا اعلان

0
96

نیو یارک (پاکستان نیوز) ٹیکسی اور لیموزین کمیشن نے کرایوں میں 23 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے بنیادی کرایہ 3.30 ڈالر سے بڑھ کر 4.40 ڈالر تک پہنچ جائے گا، اگر شام کے اوقات میں رش کے دوران من ہیٹن جانا ہوتو سواریوں کو 9.50 ڈالر ادا کرنا پڑیں گے جبکہ ہوائی اڈے کا کرایہ 65 ڈالر تک بڑھ جائے گا،کمیشن کے اقدام کی وجہ سے شام چار بچے سے شروع ہونے والی پیلی ٹیکسیوں کا کرایہ ایک ڈالر سے ڈھائی ڈالر کے درمیان پہنچ جائے گا، رات بھر کی سواریوں کے لیے صبح چھ بجے تک کرایہ میں 50 سینٹ سے 1 ڈالر تک اضافہ ہوگا، ٹیکسی ایجنسی 6 اکتوبر کو کرایوں میں تبدیلیوں پر عوامی سماعت کرے گی۔ حکام نے ابھی تک TLC بورڈ کے نئے کرایوں پر ووٹنگ کے لیے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی ہے، جو اس ہفتے تجویز کیے گئے تھے۔TLC کمشنر ڈیوڈ ڈو نے ایک بیان میں کہا کہ “ٹیکسی کے کرایوں اور ڈرائیور کی تنخواہ میں اضافہ کرنے کی ہماری تجاویز اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ڈرائیور پانچوں بوروں میں نقل و حرکت کے اختیارات فراہم کرتے ہوئے اپنے بڑھے ہوئے اخراجات کو پورا کر سکیں۔ ٹیکسی کمیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے سے ڈرائیوروں کی آمدنی 30 فیصد تک بڑھ جائیگی،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here