امریکی معیشت زوال کی جانب گامزن، لاکھوں ملازمتیں ختم ہوگئیں

0
10

واشنگٹن ڈی سی (پاکستان نیوز) اسرائیل ، یوکرائن سمیت دیگر ممالک کی مدد کرتے امریکی معیشت اپنے زوال کی جانب گامز ن ہو چکی ہے ، امریکہ بھر میں ملازمتیںتیزی سے کم ہو رہی ہیں ، لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں ، غربت ، مہنگائی بڑھ رہی ہے ، ڈالر ٹری نے ملک بھر میں600سٹورز بند کر دیئے ہیں ، سی وی ایس نے 900 سٹور بند کر دیئے ، والگرین نے 150 سٹور، آئوٹ بیک نے اپنے چالیس ریسٹورنٹس بند کر دیئے ہیں ، رواں برس یو پی ایس نے 12 ہزار ملازمتیں ختم کر دی ہیں ، سٹی گروپ نے 20 ہزار پوزیشنز ختم کر دی ہیں ، ای بے اور مائیکرو سافٹ نے بھی اپنی ہزاروں ملازمتوں کو بریک لگا دی ہے، سسکو، ایپل، ایکسپیڈیا نے بھی ہزاروں پوزیشنز ختم کر دی ہیں ، ریگل سینیماز نے 429 سینیماز بند کر دیئے ہیں، کروگر گراسری نے 400 سے زائد سٹور بند کر دیئے ہیں، جبکہ امریکہ نے حال ہی میں دیگر ممالک کیلئے 100بلین ڈالر کا بجٹ منظور کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here