عمران کی رہائی کیلئے کانگریس کے 60ارکان کا بائیڈن کو خط

0
24

واشنگٹن (پاکستان نیوز) پاکستان میں ہونیوالے انتخابات میں تاریخی بے ضابطگیاں اور الیکشن فراڈ ہوا، کانگریس کے 60 سے زائد ارکان کا صدر بائیڈن کو خط، عمران خان اور دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کانگریس کے درجنوں اراکین کی جانب سے صدر جوبائیڈن کو خصوصی خط تحریر کیا گیا ہے جس میں پاکستان میں ہوئے عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی اور بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی جماعت کے سیاسی قیدیوں کے معاملے کا ذکر کیا گیا ہے۔ کانگریس کے 60 سے زائد ارکان نے صدر بائیڈن کو لکھے گئے خط میں عمران خان اور پاکستان میں دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ام ایوانِ نمائندگان کے رکن گریک کسار کی جانب سے لکھے گئے خط میں دیگر ارکانِ کانگریس کے دستخط بھی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ رواں برس پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں تاریخی بے ضابطگیاں اور الیکشن فراڈ ہوا جب کہ ووٹرز کو بھی انتخابی عمل سے دور رکھنے کی کوششیں ہوئیں۔ اراکینِ کانگریس نے خط میں کہا ہے کہ ہم عمران خان کی فوری رہائی اور پاکستان میں پارٹی کے اراکین اور کارکنوں کی بڑے پیمانے پر حراست کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ پاکستان کی حکومت سے عمران خان کے تحفظ کی ضمانت لے اور امریکی سفارت خانے کے اہلکار جیل میں سابق وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here